Maktaba Wahhabi

237 - 262
بھی لے کر آئے گا کہ)اسے گالی دیا ہوگا،اس پر تہمت لگایا ہوگا،اس کا مال ناحق کھایا ہوگا،اس کا خون(ناحق)بہایا ہوگا،اسے مارا ہوگا،تو(نتیجہ میں)س کی کچھ نیکیاں اسے دے دی جائیں گی،اور کچھ نیکیاں اسے دے دی جائیں گی،اوراگر اس کے ذمہ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی سے پہلے اس کی نیکیاں ختم ہوجائیں گی ‘ تو ان کی بداعمالیاں(گناہ)اس پر ڈال دی جائیں گی اور پھر اسے جہنم میں ڈھکیل دیا جائے گا۔ ثانیاً: سماج و معاشرہ پر گناہوں کے اثرات: معاشروں اور قوموں پر بھی گناہوں کے برے عظیم اثرات مرتب ہوتے ہیں،بطور مثال چند نمونے حسب ذیل ہیں : (۵۰/۱)گناہوں کے سبب امتوں(اور قوموں)کی تباہی: اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا وآخرت کے تمام نقصانات گناہوں کے سبب ہی ہوتے ہیں،چنانچہ باباآدم اور مائی حوا علیہما السلام کو جنت جیسی لذت ونعمت اور فرحت و سرور کی منزل سے نکال کر آلام و مصائب اور حزن
Flag Counter