Maktaba Wahhabi

126 - 262
افضل و راجح عمل سے غافل کردیتا ہے۔اگر بندہ اعمال ‘ اللہ کے نزدیک ان کے مراتب اور فضیلت واہمیت میں ان کے مقام کی معرفت کے ذریعہ اس گھاٹی سے نجات پالیتا ہے تو اسے تلاش کرنے کے لئے ایک گھاٹی کے سوا کچھ باقی نہیں بچتا‘ جس کے بغیر چارۂ کار نہیں اور وہ ساتویں گھاٹی ہے۔ ساتویں گھاٹی: بندے کے مقام و مرتبہ کے اعتبار سے ہاتھ‘زبان اور دل سے مختلف قسم کی تکلیفوں اور اذیتوں کے لئے اپنے لشکر کو اس بندہ پر مسلط کردیتا ہے،چنانچہ جس قدر بندے کا مقام و مرتبہ بلند ہوتا ہے اسی قدر دشمن اپنے سواروں اور پاپیادوں کو اس کے پیچھے دوڑاتا ہے اور اپنے لشکر سے اس پر غالب ہونے کی کوشش کرتا ہے ‘ اور مختلف انداز سے اپنے گروہ اور افراد کواس پر مسلط کرتا ہے۔یہ وہ گھاٹی ہے جس سے نجات کا کوئی راستہ نہیں کیونکہ بندہ جس قدر اللہ کی طرف دعوت و استقامت میں کوشش اور جدوجہد کرے گا دشمن بھی اپنے چیلوں سے اسے ورغلانے کی کوشش کرے گا،اللہ ہی مدد گار ہے اور اسی پر بھروسہ ہے۔[1]
Flag Counter