Maktaba Wahhabi

96 - 262
(۲۴)تقویٰ اللہ کے شعائر کی تعظیم کا سبب ہے: کیونکہ اللہ کے شعائر دین کے روشن منارے ہیں ‘ ان کی تعظیم ‘ ان کے احترام سے ‘ ان کی ادائیگی اور بندے کی استطاعت کے مطابق ان کی تکمیل سے ہوتی ہے‘ اور اس تعظیم کا صدور دلوں کے تقویٰ سے ہوتا ہے‘ کیونکہ ان کی تعظیم کرنے والا دراصل اپنے تقویٰ اور ایمان کی صحت کی شہادت دیتا ہے‘ کیونکہ ان(شعائر)کی تعظیم اللہ کی تعظیم و تکریم کے تابع ہے۔[1] ارشاد باری ہے: ﴿وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللّٰہِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ﴾[2] اور جو اللہ کے شعائر کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کے تقویٰ کی جانب سے ہے۔ (۲۵)اعمال کی درستی اور قبولیت: تقویٰ ہی سے اعمال درست اور قبولیت سے سرفراز ہوتے ہیں ‘اللہ
Flag Counter