Maktaba Wahhabi

90 - 262
(۲۱)دنیا و آخرت کی نیک انجامی: متقیوں کے لئے دنیا و آخرت میں نیک انجام ہوگا‘اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَأْمُرْ أَهْلَكَ بِالصَّلَاةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا ۖ لَا نَسْأَلُكَ رِزْقًا ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُكَ ۗ وَالْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوَىٰ﴾[1] اپنے گھرانے والوں کو نماز کا حکم دو اور خود بھی اس پر جمے رہو‘ ہم تم سے روزی نہیں مانگتے‘ بلکہ ہم خود تجھے روزی دیتے ہیں ‘ نیک انجام تقویٰ ہی کا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ اسْتَعِينُوا بِاللّٰہِ وَاصْبِرُوا ۖ إِنَّ الْأَرْضَ لِلّٰہِ يُورِثُهَا مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۖ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ﴾[2] موسیٰ(علیہ السلام)نے اپنی قوم سے فرمایا اللہ تعالیٰ کا سہارا حاصل کرو اور صبر کرو‘یہ زمین اللہ تعالیٰ کی ہے‘ اپنے بندوں میں
Flag Counter