Maktaba Wahhabi

239 - 262
ان کے دلوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے رکھ دیا اور ان کا نام و نشان تک بھی باقی نہ رہا؟ کس چیز نے اغلام بازی میں ملوث بستیوں کو اٹھایا یہاں تک کہ ان کے کتوں کی آواز فرشتوں نے سنی اور پھر انہیں پلٹ کر تہ و بالا کردیا اور سب کے سب ہلاک و برباد ہو گئے،پھر ان پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسائی‘ اور انہیں بیک وقت کئی ایسی سزائیں دیں جسے ان کے علاوہ کسی اور قوم کو نہ دی،ان کی روش پر چلنے والوں کا بھی وہی حشر ہوگا،یہ چیز ظالموں سے کچھ دور نہیں ؟ قوم شعیب(علیہ السلام)پر سایوں کی شکل میں بادل کا عذاب کس نے بھیجا ‘ اور جب بادل عین ان کے سروں کے بالمقابل ہوا تو دہکتی آگ کی شکل میں ان پر برس پڑا؟ کس چیز نے فرعون اور اس کی قوم کو سمندر میں غرقاب کیا‘ پھر ان کی روحیں جہنم میں منتقل کردی گئیں،چنانچہ جسم غرقاب ہوئے اور روحیں جہنم رسید!!
Flag Counter