Maktaba Wahhabi

238 - 262
و ملال کی دنیا میں کس چیز نے ڈالا؟ ابلیس کو آسمان کی ملکوت سے کس نے نکالا،اور کس نے اسے راندئہ درگاہ کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے ظاہرو باطن کو مسخ کرکے اسے بد نما اور قبیح کس نے بنایا؟ اور کس جرم کی پاداش میں اس کی قربت کو دوری،رحمت کو لعنت‘ خوبصورتی کو بدصورتی‘ جنت کو دہکتی بھڑکتی جہنم اور ایمان کو کفر سے تبدیل کردیا گیا؟ اور کس چیز نے تمام زمین والوں کو غرقاب کیا یہاں تک کہ پانی پہاڑوں کی چوٹیوں تک جا پہنچا؟ کس چیز نے قوم عاد پر طوفانی ہوا مسلط کی یہاں تک کہ اس نے انہیں مسطح زمین پر مردہ کرکے پٹخ دیا گویا کہ وہ کھجور کی کھوکھلی شاخیں ہوں ؟ اور ان کے جن گھروں ‘ کھیتیوں اور جانوروں سے بھی اس کا گزر ہوا اسے تہس نہس کرکے رکھ دیا،یہاں تک کہ وہ قیامت تک کی تمام قوموں کے لئے عبرت و نصیحت بن کر رہ گئے؟ کس چیز نے قوم ثمود پر چیخ بھیجی جس نے ان کے جسموں کے اندر ہی
Flag Counter