Maktaba Wahhabi

191 - 262
(۲۱/۲)گناہ اطاعت سے محروم و نامراد کردیتے ہیں،چنانچہ اگر گناہ کی صرف یہی سزا ہوکہ وہ کسی ایک اطاعت سے روک کر اس کا بدل بن جائے اور دوسری نیکی کی راہ روک دے تو اس کے نقصان دہ ہونے کے لئے یہی کافی ہے،حالانکہ گناہ(بے شمار)نیکیوں سے محروم کرتا ہے اور اعمال صالحہ کی راہیں کاٹ دیتا ہے۔[1] (۲۲/۳)گناہ گنہ گار بندے کے اللہ کے یہاں ذلیل ہونے اور اس کی نظر سے گر جانے کا سبب ہے،حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’(گناہ گار لوگ)اللہ کے یہاں ذلیل ہوئے اس لئے اللہ کی نافرمانی کی‘ اور اگر اللہ کے یہاں عزت دار ہوتے تو اللہ ان کی حفاظت فرماتا۔‘‘[2] اور اگر بندہ اللہ کی نگاہ میں ذلیل ہوجائے تو اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا،جیسا کہ اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَن يُهِنِ اللّٰہُ فَمَا لَهُ مِن مُّكْرِمٍ﴾[3]
Flag Counter