Maktaba Wahhabi

190 - 262
جیسا کہ بعض سلف کہتے ہیں : بیشک گناہ کا خمیازہ اس کے بعد گناہ کا ارتکاب‘ اور نیکی کا ثواب اس کی بعد نیک عمل کی توفیق ہے،اور اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہتا ہے،یہاں تک کہ نیکی اور گناہ پائیدار حالت اور لازمی وصف بن جاتے ہیں،اگر نیک آدمی نیکی اور اطاعت کا کام بند کردے تو اسکا نفس اور زمین اپنی وسعتوں کے باوجود اس پر تنگ ہوجائے گی یہاں تک کہ اطاعت کی طرف لوٹ آئے،اور مجرم شخص اگر گناہ کا عمل ترک کرکے اطاعت گزار بن جائے تو اس کا نفس اور اس کا سینہ تنگ ہوجائے گا یہاں تک کہ وہ گناہ کی طرف لوٹ آئے۔[1] لہٰذا مسلمان کو چاہئے کہ اطاعت کی طرف متوجہ ہو اور گناہ ترک کردے‘ اور اللہ سے اس بات کا سوال کرے کہ اللہ تعالیٰ ایمان کو اس کے نزدیک محبوب بنادے ‘ اسے اس کے دل میں مزین اور آراستہ کردے،اور کفر‘ فسق اور نافرمانی کو اس کے نزدیک مبغوض و ناپسندیدہ بنا دے اور اسے ہدایت یافتگان میں شامل فرمائے۔
Flag Counter