Maktaba Wahhabi

17 - 262
کرتے ہوئے اس کی اطاعت کا عمل انجام دیں،اور اللہ کی روشنی میں اللہ کے عذاب کا خوف رکھتے ہوئے اس کی معصیت و نافرمانی ترک کردیں۔‘‘[1] مکمل تقویٰ میں واجبات کی انجام دہی اور حرام و مشتبہ امور کا ترک‘ بلکہ بسا اوقات اس کے ساتھ مستحب امور کی انجام دہی اورمکروہ وناپسندیدہ امور کا ترک بھی داخل ہوجاتا ہے،یہ تقویٰ کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے۔[2] مکمل تقویٰ کی تعریف جلیل القدر صحابی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمان باری:﴿اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقَاتِهِ﴾([3])کی تفسیر کرتے ہوئے یوں فرمائی ہے،ارشاد فرماتے ہیں :’’(تقویٰ یہ ہے کہ)اللہ کی اطاعت کی جائے تو نافرمانی نہ کی جائے،یاد کیاجائے تو بھلایا نہ جائے اور اس کا شکریہ ادا کیا جائے تو ناشکری نہ کی جائے۔‘‘[4]
Flag Counter