Maktaba Wahhabi

16 - 262
عذاب سے بچا جائے اور اس کی ذات اس لائق ہے کہ ایسا عمل کیا جائے جو اس کی بخشش تک پہنچانے کا سبب ہو۔[1] تقویٰ کی اصل(اصطلاحی تعریف): تقویٰ کی اصل یہ ہے کہ بندہ اپنے اورجس چیز سے وہ ڈرتا اور خوف کھاتا ہے اس کے درمیان بچاؤ کا ایک ذریعہ بنا لے،چنانچہ بندے کا اپنے رب سے تقویٰ یہ ہے کہ بندہ اپنے اور اپنے رب کے غیظ وغضب ‘ ناراضگی اور عذاب کے خوف کے درمیان بچاؤ کا ایک ایسا ذریعہ بنا لے جو اسے اللہ کے عذاب سے محفوظ رکھے،اور وہ اللہ کے احکام کی بجا آوری اور اس کی نافرمانی سے اجتناب ہے۔[2] اس سے معلوم ہوا کہ تقویٰ کی حقیقت جیسا کہ طلق بن حبیب رحمہ اللہ نے فرمایا ہے یہ ہے کہ:’’آپ اللہ کی روشنی میں،اس کے ثواب کی امید
Flag Counter