Maktaba Wahhabi

141 - 262
ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا﴿٦٨﴾يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا﴾[1] اور جو لوگ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالیٰ نے منع کردیا ہو بجز حق کے قتل نہیں کرتے‘ نہ وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں ‘ اور جو کوئی یہ کام کرے وہ اپنے اوپر سخت وبال لائے گا۔اسے قیامت کے دن دوہرا عذاب دیا جائے گا اور وہ ذلت و خواری کے ساتھ ہمیش ہمیش اسی میں رہے گا۔ نیز یہ تینوں چیزیں ایک دوسرے کے ارتکاب پر آمادہ کرتی ہیں،چنانچہ شرک ظلم و بے حیائی کی دعوت دیتا ہے جس طرح اخلاص و توحید مخلص اور توحید پرست سے ظلم و بے حیائی دور کرتے ہیں،اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿كَذَٰلِكَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوءَ وَالْفَحْشَاءَ ۚ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِينَ﴾[2]
Flag Counter