Maktaba Wahhabi

140 - 262
انجام پاتی ہے۔[1] امام ابن القیم رحمہ اللہ نے ذکرکیا ہے کہ کبیرہ و صغیرہ تمام گناہوں کی اصل(درج ذیل)تین چیزیں ہیں : ۱- دل کا اللہ کے علاوہ سے لگے رہنا اور وہ شرک ہے‘ چنانچہ غیر اللہ سے تعلق کی غایت(انتہاء)شرک اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارنا ہے۔ ۲- غضبی قوت کی پیروی‘ اور وہ ظلم ہے‘ اور اس کا انجام قتل وخونریزی ہے۔ ۳- شہوانی قوت کی پیروی‘ یہ فواحش و بے حیائی کے کام ہیں اور اس کا انجام کار زنا و بدکاری ہے۔ اللہ عزوجل نے ان تینوں اصولوں کو اپنے درج ذیل فرمان میں ذکر فرمایاہے: ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللّٰہِ إِلَـٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّٰہُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ
Flag Counter