Maktaba Wahhabi

129 - 262
کرتا ہے‘ تین ہیں : ۱- شبہہ کا دروازہ جو اللہ کے دین میں شک پیدا کرے۔ ۲- شہوت کا دروازہ جو خواہشات نفس کو اللہ کی اطاعت و رضا پر ترجیح دینے کا سبب ہو۔ ۳- اللہ کے غضب کا دروازہ جو اللہ کی مخلوق پر ظلم و سرکشی کا سبب ہو۔[1] ٭سوم: شیطان کے انسان تک پہنچنے کے راستے تین جانب سے ہیں : پہلا جانب: اسراف و فضول خرچی: چنانچہ انسان ضرورت سے زیادہ خرچ کرتا ہے جو بلا ضرورت ہوتا ہے‘ اور یہی شیطان کا حصہ اور دل تک پہنچنے کا راستہ ہے،اس سے بچنے کا راستہ یہ ہے کہ نفس کو دل کی پوری مطلوبہ غذا‘ یا نیند‘ یا لذت ‘ یاآرام نہ دیا جائے ‘ چنانچہ جب یہ دروازہ بند کردیاجائے گا تو اس سے دشمن کے داخل ہونے سے امن و سکون حاصل ہوجائے گا۔
Flag Counter