Maktaba Wahhabi

128 - 262
۴- منہ کا راستہ: چنانچہ وہ اس راستے سے پیٹ میں قسم قسم کی حرام چیزیں داخل کرتے ہیں۔ ۵- ہاتھ کا راستہ: چنانچہ وہ اسے باطل چیز کو لینے اور حق سے رکنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ ۶- پیر کا راستہ: چنانچہ اسے باطل کی طرف چلنے پر آمادہ کرتے ہیں۔[1] شیطان کی اپنے لشکریوں سے گفتگو اور ان(مذکورہ چھ)راستوں پر قبضہ کرنے کی ترغیب کو بیان کرتے ہوئے امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:(شیطان کہتا ہے)’’ان راستوں کی پوری نگہ داشت کرو‘(کیونکہ)جب تم ان راہوں سے دل تک پہنچ جاؤگے تو دل مقتول قیدی یا زخموں سے لہولہان ہوجائے گا۔‘‘[2] ٭دوم: شیطان کے وہ دروازے جن سے وہ لوگوں کو جہنم میں داخل
Flag Counter