Maktaba Wahhabi

68 - 402
ساتھ جارہا ہے ۔ جس انداز سے سورج اور چاند کو اپنے امور سے اور زمین کو اپنی گردش سے روکا نہیں جاسکتا ؛ اسی طرح سے وقت کو اپنے تسلسل سے روکا نہیں جا سکتا۔ جو وقت گزر جاتا ہے ، وہ گزرا وقت کہلاتا ہے ؛ اس کے بارے میں افسوس کے لیے بیٹھ جانا بھی وقت ضائع کرنے کا باعث ہوتا ہے۔ جو وقت آیا نہیں اس کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے، منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے ، مگر اسے استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ جو وقت استعمال کیا جاسکتا ہے وہ یہی ہے جو آپ اس وقت گزار رہے ہیں ۔ گھڑی کی جانب دیکھیے! کس تیزی کے ساتھ لمحے گزر رہے ہیں ۔ اور ہماری مقررہ زندگی کم ہورہی ہے۔ وقت کو نہ تو خریدا جاسکتا ہے، اور نہ ہی فروخت کیا جاسکتا ہے ۔ اسے نہ تو کرایہ پر لے سکتے ہیں ، اور نہ ہی کرایہ پر دے سکتے ہیں ۔ اور نہ ہی مقررہ وقت (زندگی) سے زیادہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ وقت ہر انسان کی اپنی متاع ہے ؛ ہر انسان جو صبح ہو اٹھتا ہے ، چاہے وہ امیر ہو یا غریب چھوٹا ہو یا بڑا ، اسے چوبیس گھنٹے کی از خود خرچ ہونے والی تھیلی سونپ دی جاتی ہے ۔ ہر انسان یہ چوبیس گھنٹے کی تھیلی جو اسے دوسرے انسانوں کے مساوی ملی ہے ، اپنے بہترین مفاد میں استعمال کرسکتا ہے ،اور اسے ضائع بھی کرسکتا ہے ؛ اور اپنے آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔اس معاملہ میں انسان کو اپنے مفاد کو دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ وقت کی طلب زیادہ ہے ، اور اس کی رسد غیر لچکدار ہے ۔ اس رسد کو طلب کے مطابق نہیں لایا جاسکتا ۔ طلب اور رسد کے بازار میں اس وقت کی کوئی قیمت بھی نہیں ہے ۔ البتہ اس کی اہمیت ہر انسان کے لیے مقصد ِ زندگی کے ساتھ ساتھ ہے۔‘‘[1] وقت ہر ایک کام کو بجالانے اوراسے اپنے انجام تک پہنچانے کے لیے بنیادی اکائی اور خام مال کی حیثیت رکھتا ہے ۔ جس کے بغیر کسی کام کا کیا جانا ممکن نہیں ہے۔ وقت کا قیمتی ترین
Flag Counter