پہنچاتے ہیں (یعنی صغیرہ گناہ) تو خدا کو یاد کر کے اس سے اپنے گناہوں کی بخشش چاہتے ہیں اور خدا کے سوا بخشنے والا اور کون ہے اور اپنے کیے پر جان بوجھ کے ہٹ نہیں کرتے۔‘‘وقت کی ایک اور تقسیم ایسے بھی کی جاسکتی ہے کہ مختلف کمیوں کوتاہیوں اورافراط وتفریط کے با وجود زمانے یا وقت کیساتھ اپنے تعلق کے اعتبار سے لوگ تین قسم کے ہیں : ۱۔ وہ لوگ جو ماضی کے ہی بندے بنے بیٹھے ہیں ، اور جن کو اپنے باپ دادا کے کارناموں پر بڑا فخر ہے۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو ابھی تک ماضی ہی میں ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کونہ کچھ خبر ہے ،اور نہ ان کی کوئی جدوجہد اور کوشش ہے کہ جس کی وجہ سے ان کے روشن مستقبل کے امکانات ہوں ۔بلکہ وہ اپنے باپ دادا کے کارناموں اور یادوں کے ذکر کے ساتھ جی رہے ہیں ۔ اس میں کوئی اپنی طرف سے اضافہ نہیں کرپاتے ؛ اور نہ آج تک کوئی نئی چیز سامنے لاسکے۔ شاعر مشرق ، علامہ اقبال فرماتے ہیں :جن کو آتا نہیں دنیا میں کوئی فن تم ہونہیں جس قوم کو پروائے نشیمن تم ہوبجلیاں جن میں ہوں آسودہ وہ خرمن تم ہوبیچ کھاتے ہیں جو اسلاف کے مدفن تم ہوہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کرکےکیا نہ بیچو گے جو مل جائیں گے صنم پتھر کےایسے ہی لوگوں کو شاعر نے یوں مخاطب کیاہے : کُنِ ابْنَ مَنْ شِئْتَ وَاکْتَسِبْ أَدَباًیُغْنِیْکَ مَحْمُوْدُہٗ عَنِ النَّسَبِإِنَّ الْفَتٰی مَنْ یَّقُوْلُ ھٰا أَنَا ذَالَیْسَ الْفَتٰی مَنْ یَّقُوْلُ :کَانَ أَبِيْ