Maktaba Wahhabi

359 - 402
﴿ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ ‎﴿٨٩﴾ النحل ’’ ہم نے آپ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر کتاب اتاری جو ہر چیز کا حال بیان کرتی ہے ، اور یہ ہدایت و رحمت اور خوشخبری ہے مسلمانوں کے لیے ۔‘‘ اور پھر کتاب کا بوجھ برداشت کرنے کے لیے بھی ان لوگوں کو منتخب کیا جو اپنے زمانہ کے سب سے افضل اور عالی ہمت لوگ تھے ؛ اور جن کی سیرت مطہرہ پر اس کتاب کے نزول سے پہلے کسی کو کوئی اعتراض ہی نہیں تھا۔ اور اعتراض کا سبب کتاب پر ان کا حسد بنا۔ روزانہ مطالعہ اور کتاب بینی کا شوق انسان کا بہترین مشغلہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ کتاب جیسا بہترین ساتھی کوئی نہیں کاش کہ اس کی قدر معلوم ہوجائے۔ شورش کاشمیری لکھتے ہیں : ’’ قبر سا واعظ ،تنہائی سا بے ضرر اور کتاب سا مخلص دوست کوئی نہیں ۔ ‘‘ احمد شوقی کہتے ہیں : أَنَا مَنْ بَدَّلَ بِالْکُتُبِ الْصَّحَابَا لَمْ أَجِدْ لِيْ وَافِیاً إِلاَّ الْکتِاَبَا ’’ میں وہ آدمی ہوں جس نے اپنے ساتھیوں کو کتاب سے بدل دیا، اور میں نے اپنے لیے کتاب سے بڑھ کر کسی کو وفادار نہیں پایا۔‘‘ ایک اور شاعر کہتا ہے : أَعَزُّ مَکَانٍ فِيْ الدُّنْیَا سَرْجُ سَابِح وَّخَیْرُ جَلِیْسٍ فِيْ الزَّمَانِ کِتَابٌ ’’دنیا کی سب سے باعزت جگہ تیز گھوڑے کی پشت ہے۔ اور زمانے کا سب سے بہترین ہم نشین کتاب ہے۔ ‘‘ ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ دیکھتے ہیں کہ لوگ اپنے وقت کو بڑے عجیب طریقے سے ضائع کررہے ہیں ۔ اگر راتو ں کو دیر تک بیدار رہتے ہیں تو وقت ایسی باتوں میں گزارتے
Flag Counter