Maktaba Wahhabi

94 - 154
ضَلاَ لَۃٌ وَکُلَّ ضَلَا لَۃٍ فِي النَّارٍ)) ’’ بے شک سب سے بہترین کلام اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور راستوں میں بہترین راستہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ ہے ، اور بدترین باتیں دین میں نئی نکلی ہوئی باتیں ہیں اور(دین میں ) ہر نئی نکلی ہوئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے ‘‘ محترم بھائیو! السلام علیکم ورحمۃاﷲ وبرکاتہٗ میں نے قرآن میں نازل اللہ پاک کے پیغام کی دوآیتوں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبۂ مسنونہ کے الفاظ کو اُنکے ترجمہ کے ساتھ لکھدیا ہے جو سورج کی روشنی کی طرح صاف ہے ۔ چھٹیوں سے آنے کے بعد میں آپ لوگوں سے فون پر بھی بات کرتا رہا۔ ہر آئے دن قرآن کے پیغام کی کوئی نہ کوئی آیت نظرسے گزرتی ہے تو میں بے چین ہوجاتا ہوں۔اِس لیے کہ اوپر لکھی گئی دونوں آیتوں میں اللہ پاک نے مجھ پر یہ ذمہ داری ڈالدی ہے تو میں مجبور ہوکر آپ کو دوسرا خط لکھ رہا ہوں۔اِن آیات کو غور سے پڑھیں ۔مجھے یہ نہیں کہا جا رہا ہے کہ میں گھر چھوڑ کر دوسروں کو جنّت کی راہ دکھاؤں اور خود جہنمی بنوں۔ہمیں پورے کے پورے اسلام میں داخل ہونے کو کہا جا رہا ہے ۔اور ساتھ ہی ساتھ اپنے گھر والوں کو اور اپنے خاندان کے لوگوں کو دوزخ کی آگ سے بچانے کے لیے ۔ نہ کہ میں صرف امریکہ اورافریقہ کے لوگوں کو تبلیغ کرنے کے لیے جاؤں۔اس لیے آپ سب سے میری گزارش ہے کہ اپنے دل ودماغ کو صاف کرکے ، اپنی آنکھوں سے تعصّب کے چشمے کو اتار کراور اللہ پاک سے صراطِ مستقیم کی دعاء کرتے ہوئے اس خط کو بار بار پڑھیں تو میں اللہ پاک سے اُمید کرتا ہوں کہ وہ ہمیں ضرور راہِ ہدایت پر گامزن کردے گا اِن شآء اللہ،کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : { وَالَّذِیْنَ جَاہَدُوْافِیْنَالَنَھْدِ یَنَّھُمْ سُبُلَنَا} (سورۂ عنکبوت:۶۹) ’’یعنی جو میرے راستے میں جدوجہد کرتے ہیں ،تو پھر میں انھیں ضرور
Flag Counter