Maktaba Wahhabi

117 - 154
فرمائی اتفاق سے لڑکی پیدا ہوگئی آپ نے فرمایا اسے گھر لے جائو اور قدرت کا کرشمہ دیکھو جب گھر آیا تو اسے لڑکی کی بجائے لڑکا پایا‘‘ ۔ (سفینہ الاولیاء صفحہ ۱۷) سنا ہے مشہور ِ زمانہ سنگر مائیکل جیکسن اپنی جِنس تبدیل کروانا چاہتا ہے ۔ لہٰذا اسکے لیے اعلان ہے کہ علماء دیوبند کی طرف متوجہ ہو۔ (۸) ’’پیران پیر غوث اعظم مدینہ سے حاضری دے کر ننگے پائوں بغداد آرہے تھے راستے میں ایک چور ملا جو لوٹنا چاہتا تھا، جب چور کو علم ہوا کہ آپ غوث اعظم ہیں تو قدموں پر گر پڑا اور زبان پر ’’یا سیدی عبدالقادر شیء اﷲ ‘‘ جاری ہوگیا آپ کو اس کی حالت پر رحم آگیا اس کی اصلاح کے لیے بارگاہِ الٰہی میں متوجہ ہوئے غیب سے ندا آئی ’’چور کو ہدایت کی رہنمائی کرتے ہو قطب بنادو چنانچہ آپ کی ایک نگاہ فیض سے وہ قطب کے درجہ پر فائز ہوگیا‘‘ ۔ (سیرت غوثیہ صفحہ ۶۴۰) عموما َلوگ کہتے ہیں کہ دینی کتب خشک ہوتی ہیں ۔ لیکن یہاں لوگوں کی طبیعت ِ لطائف کو مدِ نظر رکھا گیا ہے ۔ (۹) ’’میاں اسماعیل لاہوری المعروف میاں کلاں نے صبح کی نماز کے بعد سلام پھیرتے وقت جب نگاہ کرم ڈالی تو دائیں طرف کے مقتدی سب کے سب حافظ قرآن بن گئے اور بائیں طرف کے ناظرہ پڑھنے والے ‘‘ ۔ (حدیقہ الاولیاء صفحہ ۱۷۶) یہ وضاحت مطلوب ہے کہ جو پہلے سے حافظ اور ناظرہ پڑھنے والے تھے وہ کیا بنے ؟ اور بائیں طرف اگر کوئی حافظ تھا تو وہ کیا بن گیا؟اسی طرح یہ بھی فرمادیجیے کہ اپنی بیوی اور بیٹے کنعان کیلے حضرت نوح علیہ السلام کی آزر کیلے حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام اپنی بیوی کیلے حضرت لوط علیہ السلام کی اپنے چچوں ابولہب اور ابوطالب کیلے امام الانبیاء ورسل صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہِ کرم نے کیوں کام نہ کیا؟ (۱۰) خواجہ علائوالدین صابر کلیری کو خواجہ فریدالدین گنج شکر نے کلیر بھیجا ایک روز خواجہ
Flag Counter