Maktaba Wahhabi

33 - 103
۲: مختصر اندازِ تخریج یہ ہے کہ حدیث جس کتاب میں ہے، اس کا نام لکھ کر حدیث کا نمبر یا صفحہ اور جلد لکھ دی جائے، مثلا: [1] ۳: تخریج لکھتے وقت کتب حدیث کے مراتب کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، مثلا کتبِ ستہ کے مراتب یہ ہیں: صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ابی داود، سنن النسائی، سنن الترمذی، سنن ابن ماجہ۔تخریج لکھتے وقت کتاب کے مرتبے کے مطابق لکھا جائے گا۔ ۴: اگر کوئی حدیث مسند احمد اور کتبِ ستہ میں ہے تو اصول کی پیروی کرتے ہوئے پہلے مسند احمد کا نام لکھا جائے۔البتہ کتبِ ستہ کے تداول اور شہرت کے اعتبار سے کتب ستہ کے بعد بھی مسند کا حوالہ لکھا جا سکتا ہے۔ ۵: اگر ایک حدیث بخاری اور مسلم دونوں میں ہے تو لکھتے وقت دونوں کا حوالہ دینا ضروری ہے، کیونکہ جو حدیث دونوں میں ہے، وہ صحیح حدیث کے اعلی ترین درجے پر فائز ہے، جس کو متفق علیہ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔بعض مخرجین اس اہم اصول سے ناواقف ہیں اور متفق علیہ حدیث پر صرف بخاری یا صرف مسلم کا نام لکھتے ہیں، حالانکہ یہ فحش غلطی ہے۔مثلا ’’ عذاب القبر حق‘‘ پر صحیح بخاری لکھنا غلط ہے، کیونکہ یہ حدیث بخاری اور مسلم دونوں میں ہے، اس پر حوالہ متفق علیہ لکھنا چاہئے۔ ۶:تخریج کرتے وقت سب سے پہلے حدیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں دیکھنی چاہئے، اگر حدیث ان دونوں کتب یا کسی ایک میں ہے تو ہمیں یقین حاصل ہو گیا کہ یہ حدیث صحیح ہے، پھر تفصیلی تخریج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ۷: صحیح بخاری یا صحیح مسلم کی حدیث کی تخریج کے وقت ’’اسناد ہ صحیح‘‘ یا’’ حدیث
Flag Counter