Maktaba Wahhabi

24 - 103
صحت و ضعف کا اہتمام ماہر فن جرح و تعدیل سے کروانا چاہیے، تاکہ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت سالم رہے، ورنہ وہ لوگ تخریج کرتے نظر آتے ہیں جن کو علوم حدیث کی ابجد کا بھی علم نہیں، بس اللہ تعالی تمام ناشرین کو خدمتِ حدیث اور محبتِ حدیث کے جزبے سے سرشار فرمائے۔آمین تخر یج کے فوائد: تخر یج کے فوا ئد بہت زیا دہ ہیں، کیونکہ سنت کے خزا نے کی طر ف رسائی اس کے بغیر ممکن نہیں۔ خوش قسمت ہے وہ اہل علم جو تخر یج و تحقیق کو اپنا مشغلہ بنا لیتا ہے، اس سے وہ دیگر ہم عصر اہل علم پر فائق ہو تا ہے اور ایک عر صے کے بعد وہ محدثین کے زمرے میں شما ر کیا جانے لگتا ہے۔ تخر یج اہم تر ین فن ہے، افسوس کہ اس فن میں اہل علم نہ ہو نے کے برابر ہیں، اس فن پر تو جہ کی ضرو رت ہے، تا کہ ما ہر رجا لِ تخر یج وتحقیق کثر ت سے پیدا ہوں۔ عر ب علما ء میں تو بہت کا م ہو رہا ہے، لیکن بر صغیر پا ک و ہند میں اس فن میں کا م نہ ہو نے کے برابر ہے، اللہ تعا لیٰ اس کمی کو پو را فر ما ئے۔آ مین۔ تخریج کے مشہور فوائد درج ذیل ہیں: ۱۔ حد یث کے اصل مصدر کی معر فت۔ ۲۔ ایک حدیث کی کئی ایک سندوں کا جمع ہونا۔ ۳۔ صحیح اورضعیف ہونے کے اعتبار سے سند کی حالت کی معر فت۔ ۴۔ بعض دفعہ ایک سند میں ضعف ہوتا ہے، لیکن تتبع طر ق سے اس کی کوئی صحیح سند مل جا تی ہے۔ ۵۔ حد یث پر محد ثین کے حکم کی معرفت۔
Flag Counter