Maktaba Wahhabi

68 - 103
(۱) امام ضیاء مقدسی کی المختارہ، ابو غدہ حنفی اور تقی عثمانی دیوبندی نے اس بات کا بر ملااعتراف کیاہے کہ المختارہ کی تمام احادیث صحیح نہیں، بلکہ اس میں ضعیف اور منکر روایات بھی ہیں۔[1] حافظ ذہبی نے عبد اللہ بن کثیر بن جعفر کے ترجمہ میں المختارہ سے ایک روایت نقل کی اور فرمایا: معلوم نہیں یہ کون ہے ؟یہ حدیث باطل اور سندمظلم ہے، عبداللہ بن کثیر سے روایت کر نے میں عبداللہ بن ایوب منفرد ہے، ضیاء الدین( مقدسی ) نے اس کی المختارہ میں تخریج کر کے اچھانہیں کیا۔[2] (۲) امام حاکم نے مستدرکِ حاکم میں بھی صحیح احادیث کا اہتمام کیا ہے لیکن اس کے باوجود بے شمار ضعیف اور موضوع روایات کو بھی صحیح کہا گیاہے۔حافظ ابن حجر ایک راوی کے متعلق فرماتے ہیں، ابن حبان نے اسے ثقات میں ذکر کرکے اس کتاب کو عیب دار بنادیاہے، اسی طرح حاکم نے بھی مستدرک میں اس کی حدیث لا کر غلطی کی ہے۔[3] فضائل اعما ل میں ضعیف حدیث کو قبول کرنے کی شرائط: بعض کہتے ہیں:فضائلِ اعمال میں ضعیف حدیث چند شرائط کے ساتھ مقبو ل ہے وہ شرطیں درج ذیل ہیں: (۱) اس حدیث میں ضعف شدید نہ ہو، کذاب، متھم بالکذب اور فحش الغلط کی روایت نہ ہو، اس شر ط پر اتفاق ہے۔(۲) عام دلیل کے تحت درج ہو۔ (۳) اس پر عمل کر تے وقت اس کے ثبو ت کا عقیدہ نہ رکھاجائے۔( القو ل البدیع فی فضل الصلاۃ علی الحبیب الشفیع:ص:۲۵۸)پہلی شرط پر حافظ علائی نے علماء کا ا تفاق نقل کیا ہے۔[4] (۴) عمل کر نے والے کایہ عقیدہ ہو کہ حدیث ضعیف ہے۔۔[5](۵) مدح اور ذم کے لحاظ سے اس حدیث میں بیان کر دہ مسئلہ شر یعت میں ثابت ہو۔ (۶) یہ ضعیف حدیث صحیح حدیث کی تفصیلات و تو ضیحات وغیرہ پر مشتمل نہ ہو۔[6] تبصرہ: کیو نکہ غیر ثا بت چیزکی رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف نسبت کر نا ہی درست نہیں ہے۔دین اسلا م مکمل ہے اس میں ذرہ بھی نقص نہیں ہے تو فضائل میں غیر ثا بت چیز کو دین میں داخل کرنا مشعر ہے کہ دین میں یہ فضا ئل کی کمی تھی۔معاذ اللّٰه محدث العصر امام محب اللہ شاہ رشدی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:’’میں سمجھتا ہوں کہ حافظ ابن حجر نے ضعیف حدیث کے فضا ئلِ اعما ل میں قبو لیت کی جو شرائط تحریر فر مائی ہیں، وہ بھی در اصل ضعیف سے رو کنا ہی مقصو د ہے۔ میں سمجھتا ہو ں کہ انھو ں نے ضعیف حدیث کی مقبو لیت کے متعلق بر اہ را ست اس لیے اظہار کی جر ات نہیں فر مائی کہ چند بڑے بڑے فضلا ء علما ء مثلا ًامام احمد جیسے بزرگو ں نے بھی ایسی ضعیف حدیث جو مو ضو ع، مضطر ب اور منکر نہ، ہو اس پر عمل میں کچھ تساہل اختیا ر کیا ہے، لیکن حا فظ وغیرہ کی صحیح حکمت عملی نے ایسی شروط مقرر فر ما دیں جو نہ تو ان کا پو ری طر ح سے ایفا ء
Flag Counter