Maktaba Wahhabi

104 - 103
۱: محدث یمن مقبل بن ہادی کے نزدیک حسن لغیرہ کی حجیت علامہ مقبل بن ہادی کی متقدمین کے متعلق ایسی عبارتیں نقل کرنا کہ تحقیقِ حدیث میں متقدمین کی تحقیق معتبر ہے اور اس سے نتیجہ یہ نکا لنا کہ جب متقدمین کے نزدیک حسن لغیرہ حجت نہیں تو ان کی بات ہی مانی جائے گی، درست نہیں۔ حسن لغیرہ کا انکار کرنے والے کے بارے میں یمن کے عظیم محدث علامہ مقبل بن ہادی فرماتے ہیں:’’أما الذین یردون الحسن لغیرہ، فإن کان فی بعض المواضع أداھم اجتھادھم، وھم أھل لذلک، إلی أن الحدیث لا یرتقی إلی الحسن لغیرہ فلھم ذلک، وأما ردہ بالکلیۃ فھذہ خطوۃ إلی رد السنن۔‘‘ (القول الحسن، ص:7) جو لوگ حسن لغیرہ حدیث کو رد کرتے ہیں اگر بعض مواقع پر ان کا اجتہاد، بشرطیکہ وہ اجتہاد کے اہل بھی ہوں، یہ ہو کہ یہ حدیث درجہ حسن لغیرہ کو نہیں پہنچتی تو ان کو یہ حق حاصل ہے۔ رہی یہ بات کہ بالکلیہ حسن لغیرہ حدیث کو رد کیا جائے تو یہ سنتوں کو ٹھکرا دینے کی طرف ایک قدم ہے۔ اس قول سے آپ اندازہ لگائیں کہ محدث یمن علامہ مقبل بن ہادی کتنے سخت خلاف ہیں ان لوگوں کے جو حسن لغیرہ کو حجت نہیں مانتے، حالانکہ وہ متقدمین کے علم و فضل کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ ایک جگہ پر لکھتے ہیں: و نحن ما نظن أن المتأخرین یعثرون علی ما لم یعثر علیہ المتقدمون اللھم إلا فی النادر۔[1]
Flag Counter