Maktaba Wahhabi

13 - 103
ہم اس مو قع پر ایک نصیحت کرنا چاہتے ہیں کہ منبر و محراب کا وارث بننے کی کو شش کرنے والے احباب ! منبر ومحراب پر جلوہ نشین ہو نے سے پہلے غو ر کریں کہ ہمیں فنِ قرآن و حدیث کے علم سے کو ئی مس بھی ہے کہ نہیں !؟ عربی زبان میں جرح وتعدیل کے ضوابط پر بعض کتب متداول ہیں، لیکن اردو زبان میں اس پر کوئی قابل قدر کتاب نہیں تھی۔میرے فاضل دوست فضیلۃ الشیخ نعمان فاروقی حفظہ اللہ مدیر مسلم پبلی کیشنز لاہور نے توجہ دلائی کہ اس موضوع پر جامع مانع اور مختصر کتاب لکھیں، تاکہ طلبہ علومِ نبوت اور اہل علم کے لیے فائدہ مند ہو اور نصابی کتاب کی مثل ہو، اس پر راقم نے کچھ اہم اصولوں کو لکھا ہے، تاکہ فنِ تخریج و تحقیق کے اصولوں کو متعارف کروایا جائے۔ اصو لِ تحقیق میں صرف ان اصو لو ں کو ذکر کیا جائے گا، جو تحقیق میں معا ون ثابت ہو ں گے، تاکہ تحقیق میں ان اصو لو ں کومد نظرر کھا جا سکے، یہاں یہ با ت ذکر کرنا فائد ہ سے خالی نہیں کہ اس فصل کو اس لیے شاملِ کتاب کیا ہے کہ بعض لو گ کسی عالم دین کے پاس چند دن لگا کر تخر یج تو سیکھ لیتے ہیں کہ حدیث کو کیسے تلاش کر نا ہے ؟پھر تخر یج کا علم آجانے کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو محقق سمجھنا شروع کردیتے ہیں !! حالانکہ ان کو اصولِ تحقیق سے بے خبری ہوتی ہے، راقم کی کچھ ایسے ساتھیو ں سے ملاقا تیں ہو ئی ہیں جن کو عر بی زبان پڑھنی بھی نہیں آتی، اس کو سمجھنا تو دور کی بات ہے لیکن انھیں حدیث کو تلاش کر نا آتا ہے اور اس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اتنی تو محنت کی، لیکن یہ کافی نہیں اور اس طرح کے بعض طلبہ پر افسوس ہوتا ہے اور وہ اسی بنا پر اپنے آپ کو محقق باور کرواتے ہیں۔یا اسفا۔پھربے جامحد ثین کی تنقیص کرتے پھرتے ہیں، جس طرح تخر یج کے لیے مما رست اور لمبا عرصہ کسی محد ث و محقق کے پاس ٹھہر نا ضروری ہے تحقیق میں مہارت بھی سال
Flag Counter