Maktaba Wahhabi

175 - 184
’’ایک فریق کو اس نے ہدایت کی اور دوسرے فریق پر گمراہی واجب ہوگئی ‘‘ اور فرمایا: ﴿ فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ﴾(ھود:۱۰۵) ’’پھر ان میں کچھ بدبخت ہوں گے کچھ نیک بخت پس بدبختو ں کو اللہ نے بد بختی کے لیے اور سعداء کو خو ش بختی کے لیے ہی پیداکیا ہے ۔ فرمایا: ﴿ وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ ﴾ (الاعراف :۱۷۹) بہت سے ایسے جن اورانسان ہیں جنہیں ہم نے جہنم کے لیے ہی پیداکیا ہے ۷۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ : ((ان اللّٰہ عزوجل جعل للجنۃ اھل وللنار اھلا)) [1] ’’بلاشبہ اللہ نے جنگ کے بھی اہل پیداکیے ہیں اور دوزخ کے بھی‘‘ یہ تقدیرکی دلیل ہے : اور یہ آیت بھی قدریہ کے مذہب کے بطلان کی دلیل ہے ۔ ﴿ وَإِذْ أَخَذَ رَبُّكَ مِنْ بَنِي آدَمَ مِنْ ظُهُورِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ ﴾(الاعراف:۱۷۲) ’’اور جب آپکے رب نے نبی آدم کی پشتوں سے ان کی اولاد کو نکا لا‘‘ ۸۔(اس سلسلہ میں )نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی روایت مروی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ((ان اللّٰہ عزوجل مسح ظھر آدم خرج ذریعہ من ظھرہ کا مثال الذب ثم قررھم بوحدانیۃ ،وامام الحجۃ علیھم )) [2] ’’اللہ نے آدم کی پشت پر ہاتھ پھیرااور ان کی پشت سے چونٹیوں کی مثل ان
Flag Counter