Maktaba Wahhabi

الابانہ عن اصول الدیانہ

مؤلف: امام ابو الحسن اشعری

ناشر: سلفی ریسرچ انسٹیٹوٹ

سال شائع: 2017

مترجم: ابو محمد موہب الرحیم

تیسری نشست: بعض اصطلاحات کی توضیح الاستثناء: مسئلہ ایمان میں استثناء سے مراد ایمان کو اللہ کی مشیئت سے معلق کرنا ہے کہ صاحبِ ایمان کہے میں ان شاء اللہ مومن ہوں ۔اس کے صحیح موقف اہل السنہ کا ہے کہ استثناء جائز ہے ،نہ حرام ہے اور نہ واجب۔ الاستطاعہ: اہل السنہ اور کئی متکلمین کے نزدیک استطاعت کی دو قسمیں ہیں :ایک وہ استطاعت ہے جس کی بنیاد پر انسان کو کسی چیز کا مکلف بنایا جاتا ہے ،پڑھنے کے لیے آنکھ کا ہونا اور کھڑے ہو کر نمازادا کرنے کے لیے اتنی تندرستی ہونا جس سے انسان کھڑا ہو سکے ۔ دوسری قسم اس استطاعت کی ہے جو فعل سے مقارن ہوتی ہے یہ استطاعت کونیہ ہے ۔اسی کے ہوتے ہوئے فعل کا صدور ہوتا ہے۔کفار اسی استطاعت سے محروم تھے جیسے اللہ نے فرمایا:ماکانوا یستطیعون السمع وما کانوا یبصرون اور فرمایا :وکانوا لایستطیعون السمع ۔اصول الدین وغیرہ میں رازی نے بھی اسی تفصیل کو اختیار کیا ہے پہلی استطاعت کو بعض متکلمین استطاعۃ صحیحہ کہتے ہیں اور دوسری استطاعت کو استطاعہ حقیقیہ کہتے ہیں ۔ تاویل: بسا اوقات تاویل تفسیر کے معانی میں استعمال ہوتا ہے ۔بسااوقات تاویل سے مراد خبر کا وقوع یا امر کی تنفیذ ہوتی ہے۔بعض اوقات تاویل سے مراد حکمت ہوتی ہے۔اصولیوں کے نزدیک متبادر الی الفہم ظاہری معنی مراد لینے کی بجائے محتمل مرجوح معنی مراد تاویل کہلاتا ہے ۔ تعطیل: اس کا معنی ہے کہ کسی چیز کو خالی یا فارغ قرار دینا ۔اردو میں لفظ معطل زبان زد عام
x
صفحہعنوان
9مقدمہ
12عرض مترجم
16پہلی نشست: امام ابو الحسن الاشعری
16اساتذہ :
16تلامذہ:
16عقیدہ:
17امام موصوف کا مذہب:
18تالیفات:
19ثناء و فضائل:
19وفات:
21دوسری نشت: پہلا دور: امام ابو الحسن اشعری کا عقیدہ
21پہلا دور:
22دوسرا دور اور معتزلہ سے مناظرہ:
23معتزلہ سے ایک مناظرہ:
23سبکی کا رد :
26ابن کلاب اور دوسرا دور :
27تیسرا دور:
33تیسری نشست: بعض اصطلاحات کی توضیح
33تاویل:
33تعطیل:
34تنزیہ:
34توفیق:
35خذلان:
36جارحۃ:
37زندقہ:
37ظلم:
38عرض:
38لطف:
38مجاز:
39النعت:
40چوتھی نشست: کتاب میں موجود فرقوں کا مختصر تعارف
40جہمیہ:
41حروریہ :
41خوارج:
41رافضہ:
42قدریہ:
42مجوس: zoroastriaism
43مرجئہ:
43معتزلہ:
43توحید:
43عدل :
43منزلہ بین المنزلتین:
43وعدو وعید:
43امربالمعروف:
44نصاری :
44یہود:
45اختتامی نشست: الابانہ کا نسخہ
46الابانہ عن اصول الدیا نہ
52باب1 اہل بدعت اور کج رو لوگوں کے موقف کا بیان
56باب 2 اہل السنہ والحق کے قول کا بیان
71باب3 آخرت میں آنکھوں سے دیدار الہی کے اثبات کا تذکرہ
84باب4 اللہ کے کلا م قرآن مجید کے غیر مخلوق ہو نے کا بیا ن<mfnote>
97باب 5 کلام اللہ کے متعلق آثار
103باب 6 واقفیہ<mfnote> کا تذکرہ؛قرآن کو نہ تو مخلوق کہتے ہیں اور نہ غیر مخلوق
107باب 7 استواء علی العرش <mfnote>
108عرش آسمانوں کے اوپر ہے:
115باب 8 چہرہ دو آنکھیں ،بصر اور دو ہاتھوں کا تذکر ہ
116فصل
120فصل
124باب 9 اللہ کا علم، قدرت اور اس کی تمام صفات کی نفی کرنے میں جہمیہ کارد<mfnote>
131باب :10 صفتِ ارادہ کا بیان اور معتزلہ کا رد<mfnote>
142باب: 11 بندوں کے اعمال کی تقدیر ،استطاعت ،تعدیل اورتجویز<mfnote>
169باب نمبر12 تقدیرسے متعلق احادیث
175یہ تقدیرکی دلیل ہے :
180باب نمبر13 مسئلہ شفاعت اور آگ سے خروج کا بیان<mfnote>
182باب 14 حوض کا تذکرہ <mfnote>
184باب 15 عذاب قبرکا بیان<mfnote>
187باب 16 ابوبکرالصدیق رضی اللہ عنہ کی امامت وخلافت کا بیان <mfnote>
Flag Counter