Maktaba Wahhabi

120 - 184
فصل ۱۹: ﴿ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ ﴾کا معنی درج ذیل وجود سے خارج نہیں ا:دو ہاتھ سے مراد دو نعمتیں ہوں ۔ب۔دو جوارح مراد ہوں ۔ج۔دو قدراتیں مراد ہوں ۔د۔یا پھر یہ کہ اس سے مراد دو ہاتھوں کا اثبات ہوجو نہ تو دو نعمتیں ہیں نہ جوارح ہیں نہ قدرتیں اور نہ ہی ان کی صفت بیان کی جائے سوائے اس کے جو اللہ نے بیان کر دیا ہے۔ یہ جائز نہیں کہ اس کامعنی : الف:دو نعمتیں ہوں ۔کیوں کہ اھل زبان کے نزدیک عملت بیدی کہہ کر نعمتی مراد لینا جائز نہیں ۔ ب:ہمارے اورمخالف کے نزدیک بالاتفاق یہ بھی جائز نہیں کہ جو ارح مراد ہوں ۔ ج:اوردو قدرتیں مراد لینا بھی ہمارے اور خصوم کے ہاں جائز نہیں ۔ د:جب تینوں سابقہ اقسام باطل ہوئیں تو چوتھی ہی ثابت ہوئی کہ بیدی سے دو ہاتھ کا اثبات ہوتا ہے ۔جو نہ جارحہ ہیں نہ دو قدرتیں اور نہ دو نعمتیں ۔اور ان کی کوئی صفت بھی بیان نہیں کی جا سکتی الاکہ کہے جاتے تھے یہ دو ہاتھ ہاتھوں کی طرح نہیں ۔سابقہ تینوں وجوہ سے خارج ہیں ۔ ۲۰: اگر بیدی سے نعمتیں مراد ہوتا تو ہمارے مخالف کے مذہب کے مطابق آدم علیہ السلام کی ابلیس پر کوئی فضیلت نہ تھی ۔کیوں کہ ان کے مذھب کے مطابق جیسے اللہ نے ابلیس کی ابتداء کی ویسے ہی آدم کی کی۔اور یہ دو نعمتیں درج ذیل وجوہ سے خارج نہ ہوں گی۔ الف:یا تو یہ آدم علیہ السلام کا بدن ہوں گی۔ ب:یا دو عرضی ہوں گی جو بدن آدم علیہ السلام میں پیدا کی گئی۔
Flag Counter