Maktaba Wahhabi

182 - 184
باب 14 حوض کا تذکرہ [1] معتزلہ حوض کے بھی منکر ہیں جب کہ بہت طق سے یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اور آپ کے صحابہ سے باخلاف مروی ہے ۔ ۱۔عفان از حماد بن سلمہ از علی بن زیداز حسن از انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ عبیداللہ بن زیاد کے پاس حوض کاذکر کیا گیاتو اس نے انکار کیا ۔انس کو یہ بات پہنچی تو فرمایا:لاحرم السوء نہ ۔پھر فرمایا:تم نے حوض کا انکار کیوں کیا ؟عبیداللہ نے کہا کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا ذکر کر تے سنا ہے ؟آپ نے فرمایاہیں میں نے اتنے انتے سے زیادہ مرتبہ آپ کو فرماتے ہو ئے سنا کہ ((مابین طرفیہ یعنی الحوض ۔مابین ایلہ ومکہ ۔او مابین صفاء ومکہ وان آنیتہ اکثرمن نحو السماء)) [2] ’’حوض کی دو طرفوں کے درمیان ایلہ ومکہ یاصفاء مکہ کے درمیان جتنی مساعت ہے اور اس کے بر تن آسمان کے ستاروں سے زیادہ ہیں ۔ ۲۔احمدبن عبداللہ بن یونس از زائدہ از عبدالملک بن عمیر از جندب بن سفیان بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ((انافرطکم علی الحوض )) [3]
Flag Counter