Maktaba Wahhabi

169 - 184
باب نمبر12 تقدیرسے متعلق احادیث ۱۔معاویہ بن عمرواززائدہ سلیمان اعمش از زیدبن وہب از عبداللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کہ صادق ومصدوق ہیں خبردی کہ : ((أن خلق أحدكم يجمع في بطن أمه أربعين يوما أو أربعين ليلة، ثم يكون علقة مثله، ثم يكون مضغة مثله، ثم يبعث إليه الملك فيؤذن بأربع كلمات، فيكتب: رزقه، وأجله، وعمله، وشقي أم سعيد، ثم ينفخ فيه الروح، فإن أحدكم ليعمل بعمل أهل الجنة حتى لا يكون بينها وبينه إلا ذراع، فيسبق عليه الكتاب، فيعمل بعمل أهل النار فيدخل النار، وإن أحدكم ليعمل بعمل أهل النار، حتى ما يكون بينها وبينه إلا ذراع، فيسبق عليه الكتاب، فيعمل عمل أهل الجنة فيدخله))( اخرجہ البخاری: ۳۲۰۹ و مسلم: ۲۶۴۳ ’’انسان کانطفہ ماں کے پیٹ میں چالیس دن اور راتوں تک جمع رہتاہے ،پھر وہ خون کی پھٹکی بن جاتاہے ،پھر وہ گوشت کا لوتھڑاہو جاتاہے ،پھراسکے بعد فرشتہ بھیجاجاتاہے اوراسے چارچیزوں کا حکم ہوتاہے ،چنانچہ وہ اسکی روزی ،اسکی موت ،اس کاعمل اوریہ کہ وہ بدبخت ہے یا نیک بخت لکھ لیتا ہے ،پھراس میں روح پھونکتاہے اور تم میں سے ایک شخص جنت والوں کے سے عمل کرتاہے ،اورجب اس کے اور جنت کے درمیان صرف ایک ہاتھ کافرق رہ جاتاہے تو اس
Flag Counter