آپ کو حنفی المذھب قرار دیا ہے۔جیسا کہ زاھدکو ثری نے تبیین کذب المفتری کے حاشیہ میں نقل کر کے اس کی تائید کی ہے۔[1]اسی بنیاد پر عبد القادر قرشی نے آپ کو جواھرالمضیۃ فی طبقات الحنفیہ۴؍۳۳ میں ذکر کیا ہے ۔میری نظر میں راجع یہی بات ہے کہ موصوف شافعی تھے،اگر چہ اس پر بھی کوئی حتمی دلیل نہیں تاہم قر ائن سے یہی معلوم ہوتا ہے۔تالیفات:مسائل عقیدہ میں فلاسفہ،ملحدین ،اصحاب طبائع اور معتزلہ وغیرھم کے رد میں موصوف کی کثیر کتب ہیں ۔فن تفسیر میں بھی آپ نے حصہ لیا ہے۔ آپ ایک کثیر التصانیف اور متنوع فنون پر دسترس رکھنے والے تھے۔آپ کی چند ایک کتب کے نام درج ذیل ہیں :۱: جوابات اھل فارس۲: ادب الجدل۳: الجوھر فی الرد علی اھل الزیغ والنکر۴: العمد فی الرؤیۃ ۵: استحسان الخوض فی علم الکلام۶: متشابہ القرآن۷: النقص علی ابن الراوندی۸: رسالہ الی اھل الثغر۹: اللمع۱۰: مقالات الاسلامین۱۱: الابانہ عن اصول الدیانہ