Maktaba Wahhabi

32 - 184
بھی ہیں جو اس پر دال ہیں کہ موصوف صفات اختیاریہ کا بھی اثبات کرتے تھے جیسا کہ استوی علی العرش عنوان کے تحت آپ ملاحظہ کریں گے۔جو لوگ آخری دور سلفی دور قرار دیتے ہیں ان میں سے بعض کے نزدیک آپ نے مذھب اہل السنہ کی طرف رجوع تام کرلیا تھا۔جب کہ بعض کے بقول آپ گنے چنے مسائل میں ابن کلاب کے موافق تھے ۔ہمارے نزدیک یہ بات ہی راجح ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان شاء اللہ یہ وہ مسائل ہیں جن کی بنا پر تبدیع جائز نہیں ۔آخر میں گزارش ہے کہ یہ راقم کی ذاتی رائے ہے جو راقم کے علاوہ دیگر کچھ اہل علم کی بھی ہے تاہم یہ مسئلہ غموض و پچیدگی والا ہے جو علماء رجوع تام کے قائل ہیں ان میں بھی جلیل القدر لوگ ہیں ۔
Flag Counter