Maktaba Wahhabi

176 - 184
کی اولاد کو نکا لاپھر ان سے اپنی وحدانیت کا اقرار کروایااوران پر اپنی محبت قائم کی ‘‘ کیونکہ اللہ نے فرمایا: ﴿ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى شَهِدْنَا ﴾(الاعراف :۱۷۲) ’’اس نے ان کے نفسوں پر گواہ بنایاکہ کیا میں تمہارارب نہیں انھوں نے کہاکہ کیوں نہیں ہم نے گواہی دی‘‘ اور فرمایا: ﴿ أَنْ تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غَافِلِينَ ﴾ (الاعراف:۱۷۲) ’’مباداکہ تم قیامت کے روزکہوہم اس سے بالکل غافل تھے‘‘ پس اللہ نے آدم سے نکال کر ان کے واحدانیت کے اقرار کو ان پر اس وقت کے لیے پہچان چکے اور بعد میں انکار کیا ۔ ۹۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: ((ان اللّٰہ قبض قبضۃ للجنۃ وقبضۃ للنار)) [1] ’’اللہ نے ایک مٹھی جنت کے لیے اور ایک دوزخ کے لیے اٹھائی پس بعض کو بعض سے ممیزکیا ۔اہل شقاء پر بدبختی غالب آگئی اور اہل سعادہ پر خوش بختی اللہ نے دو زخیوں کے متعلق خبردی ہے کہ وہ کہیں گے : ﴿ رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَالِّينَ ﴾ (المؤمنون:۱۰۶)
Flag Counter