Maktaba Wahhabi

163 - 184
﴿ كَيْفَ يَهْدِي اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ ﴾ (آل عمران:۸۶) ’’ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کیونکرہدایت دے سکتاہے جنھوں نے ایمان لانے کے بعدکفر اختیار کیا ‘‘ اور فرمایا: ﴿ وَاللَّهُ يَدْعُو إِلَى دَارِ السَّلَامِ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ﴾ (یونس:۲۵) ’’اور اللہ تمھیں سلامتی والے گھر(جنت)کی طرف بلاتاہے اور جسے چاہتاہے راہ ہدایت دکھلادیتاہے۔ ‘‘ اس آیت میں دعاعام ہے کہ ہدایت خاص۔اورفرمایا: ﴿ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ ﴾ (البقرہ:۲۶۴) ’’اللہ کافر قوم کوہدایت نہیں دیتا۔‘‘ جب اللہ نے یہ فرمایاہے کہ وہ کافر قوم کو ہدایت نہیں دیتاتو کسی کے لیے یہ کیوں کہ جائز ہواکہ وہ کہے اللہ کا فروں کو ہدایت دیتاہے ۔حالاں کہ اللہ کا یہ فرمان بھی موجود ہے ۔ ﴿ إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ﴾(القصص :۵۶) ’’(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم )جسے آپ چاہیں اسے ہدایت نہیں دے سکتے اللہ ہی ہے جس کو چاہے ہدایت دیتاہے۔ ‘‘ اور یہ بھی موجود ہے : ﴿ لَيْسَ عَلَيْكَ هُدَاهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ﴾ (البقرہ :۲۷۲) ’’لوگوں کو راہ راست پر لاناایک کی راہ داری نہیں بلکہ اللہ ہی جسے چاہتاہے ہدایت دیتاہے ‘‘ اور یہ بھی فرمایاہے ۔
Flag Counter