۴۔استطاعت [1] سے متعلق ایک مسئلہ !ان سے کہاجائے گا:کیاایمان کی استطاعت اللہ عزوجل کی طرف سے فضل واجان والی نعمت نہیں ؟وہ ہاں کہیں گے توکہاجائے گاتم نے اس کا انکار کیوں کیا کہ یہ توفیق اور ۔۔۔بھی ہو۔اب یہ بات مانے بغیر کوئی چارہ نہ ہوگا۔اس پر انھیں کہا جائے گا:جب کافر ایمان پر قادر ہیں تو اس کا انکارکیوں کہ وہ ایمان کی توفیق ہی دیے گئے کیوں ؟اوراگر وہ موافق مسددہیں تووہ ممدوح ہی ہوئے (مگر یہ جائز نہیں )اور ہوں کہ یہ جائز نہیں اسی لئے یہ بھی جائز نہیں کہ وہ ایمان پرقادرہوں ۔اور اس سے یہ واجب دٹھہراکہ ایمان پر قدرت سے اللہ نے صرف ایمان والوں کو خاص کیا ہے ۔ ۵۔مسئلہ اخری ۔ان سے کہاجائے گا:اگرکفرپرقدرت ایمان پرقدرت ہوئی توایمان کی طرف رغبت دلائی گئی ہے جو کہ کفر پر مشتمل پر قدرت ہوتی ۔ پس جب ہم نے مؤمنین کو دیکھاکہ وہ ایمان کی قدرت کے متعلق اللہ عزوجل کی طرف رغبت کرتے ہیں اور کفر کی قدرت میں برغبت ہوتے ہیں تو ہم نے جان لیا کہ جس میں وہ راغب ہیں وہ اس چیز کے علاوہ ہے جس میں وہ بے رغبت ہیں ۔ ۶۔مسئلہ اخری ۔ان سے کہا جائے گا :ہمیں ایمانی قوت کے متعلق بچاؤ کیا یہ اللہ کا فضل نہیں ؟ہاں کیے بغیران کے لیے چارہ نہ ہوگا۔اس پر انھیں کہاجائے گا: تفضل کیا ایسی چیز نہیں ہوئی جس میں متفضل کو تفضل کرنے نہ کرنے کی گنجائش ہوتی ہے اس بات کو تسلیم کیے بغیر ان کے لیے کچھ چارہ نہ ہوگا کیوں کہ فضل اور استحقاق میں یہی فرق ہے اور ان سے کہاجائے گا: |