Maktaba Wahhabi

101 - 184
ازعلقمہ بن مرثد از ابوعبدالرحمن سلمی از عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :(افضلکم من تعلم القرآن و علمہ) [1] تم میں سے سب سے افضل وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ ۱۳: سعید بن داود از ابوسفیان از معمر از قتادہ اس آیت کی تفسیر بیان کرتے ہیں :﴿ وَلَوْ أَنَّمَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلَامٌ وَالْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَا نَفِدَتْ كَلِمَاتُ اللَّهِ ﴾(لقمان:۲۷)زمین میں جتنے درخت ہیں وہ مل کر قلمیں بن جائیں ا ور سمند ر روشنائی بن جائے پھر اس کے بعد سات مزید سمند ر بھی روشنائی بن جائیں تو بھی اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں ۔ فرماتے ہیں :مشرکین نے کہا :قریب ہے یہ کلام ختم ہوجائے تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی جو تم سن رہے ہو کہ اگر زمین کے درخت قلمیں ہوں سات سمندروں کے ساتھ اور سات سمندر سیاہی بن جائیں پھر قلمیں ٹوٹ جائیں سمندر ختم ہو جائیں اس سے قبل کہ میرے رب کے عجائب ، حکمت ،کلمات اور علم ختم ہو۔[2] ۱۴: ھارون بن معزوف از جریر از منصور از ھلال بن اساف از فروہ بن نوفل ذکر کرتے ہیں کہ میں خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کا پڑوسی تھا۔انھوں نے مجھے کہا:جس قدر اللہ کا تقرب حاصل کرنے کی استطاعت رکھتے ہواتنا تقرب حاصل کرو،اور اس کے لیے اس کے کلام سے زیادہ ا س کو محبوب چیز کوئی نہیں۔[3] ۱۵: (قرآنا عربیا غیر ذی عوج)(الزمر:۲۸)کی تفسیر میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ قرآن غیر مخلوق ہے۔[4] ۱۶: لیث بن یحیی از ابراھیم بن الاشعت از مومل بن اسماعیل از ثوری بیان کرتے
Flag Counter