Maktaba Wahhabi

225 - 246
میل کےفاصلے پراور جعرانہ والے راستے پرنومیل کےفاصلے پراس کی حدود ہیں۔ ومن يمن سبع بتقديم سينبها وقد كملت فاشكرلربك إحسانه اوریمن کےراستے پرسات میل کےفاصلےپر( سبع جوحرف ’س،سےشروع ہوتاہے) اوریہ مکمل بیان ہوگیا تو اپنےرب کےاحسان کاشکریہ ادا کر۔[1] تقی الدین فاسی نےاپنی کتاب شفاء الغرام میں مشہور مصنف ازرقی کی کتاب’’ اخبار مکہ‘‘ سےحرم کےنشانات کی تفصیل یوں بیان کی ہےکہ یہ نشانات چھ جہت میں ہیں: مدینہ کی جہت میں مقام تنعیم کےقریب ذات الحنظل نامی پہاڑی سےپہلے کاعلاقہ حدود حرم میں داخل ہے۔ جدہ کےراستے میں مقام حدیبیہ پر۔ یمن کےراستے میں مقام اضاءۃ لبن کےقریب جبل غراب پر۔ عرفات اورطائف کےراستے میں ذات السلم کےقریب ابن کریز کی گھاٹی پر۔ نجد اورعراق کےراستے میں بمقام مقطع یاالصفاح،الخل کی گھاٹی پر۔ جعرانہ کےراستے میں المستوفرہ کےمقام پر۔ ان تمام مقامات پرپہلے سےنشانات موجود ہیں اور موجودہ زمانے میں امام حرم مکی شیخ محمدبن عبداللہ السبیل کی زیرنگرانی ایک کمیٹی نےنہ صرف ان نشانات کی تجدید کی ہےبلکہ بعض جگہوں پر نئے نشانات بھی نصب کردیے ہیں۔ (ان معلومات کےلیے میں برادر عزیز ڈاکٹر وصی اللہ عباس کاشکرگزار ہوں کہ جن کی کتاب’’ المسجد الحرام،تاریخہ واحکامہ ‘‘ سےاستفادہ کیا۔)
Flag Counter