Maktaba Wahhabi

288 - 246
تعالیٰ کاارشادہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللّٰهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۚ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ﴾ ’’اے ایمان والو! جب تمھیں جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو اور خرید و فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو۔‘‘[1] اگر ایک مسلمان اپنی تجارت چھوڑ کرجمعہ کی نماز کےلیے مسجد پہنچ جاتاہے تویہ دونوں باتیں پوری ہوگئیں،ایسی صورت میں کسی غیرمکلف شخص کودوکان پرچھوڑ دینے سےمذکورہ حکم کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ واللہ اعلم۔ بعداز اذان وسیلے کےمتعلق دعاسےمراد سوال: اذان کےبعد والی دعا میں رسول اللہ ‎ صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے وسیلہ اورفضیلت کی دعا مانگی جاتی ہے، اولاً وسیلہ سےیہاں کیا مراد ہے؟(قاری عبدالسمیع،برمنگھم) جواب: وسیلہ کی تعریف خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمادی ہےکہ وہ جنت کی منزلوں میں سے ایک منزل ہے جوسب سےاونچی اورسب سے بڑی ہے۔ اورفضیلت یاتووسیلہ ہی کےلیے بطور وضاحت آیا ہےیا اس سےمراد ہےوہ اونچا درجہ جوتمام مخلوقات میں سے صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کوحاصل ہوگا۔ اوراس دعا میں تیسری چیز کابھی تذکرہ ہے اور وہ ہےآپ صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے مقام محمود مانگنا اور اس سےمراد وہ مقام ہےجس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
Flag Counter