Maktaba Wahhabi

332 - 246
غیررشتہ دار کاحج بدل کرنا سوال: حج کےسلسلے میں جواحادیث وارد ہیں، ان میں والدین کی جانب سے اولاد کےحج بدل کاذکر ملتاہے۔ کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہےجس سےیہ مسئلہ واضح ہوجائے کہ غیر رشتے دار بھی حج بدل کرسکتےہیں؟ جواب: اس مسئلے کوسمجھنے کےلیے مندرجہ ذیل احادیث کامطالعہ مفید رہے گا: 1۔ عبداللہ بن زبیر بیان کرتےہیں کہ خثعم قبیلے کاایک شخص رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس آیا اور اس نےکہا: میرا باپ اس حالت میں مسلمان ہوا ہےکہ اس کی عمر کافی ہوچکی ہےاوروہ جانور پرسواری نہیں کرسکتا۔اس پرحج فرض ہوچکا ہےتوکیا میں اس کی طرف سے حج کرسکتا ہوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےپوچھا:’’ کیا تم اس کےسب سےبڑے بیٹے ہو؟‘‘ اس نے کہا:ہاں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:’’ بتاؤ کہ اگر تمہارے باپ پرقرض ہوتا اورتم اسے ادا کردیتے توکیاوہ اس کی طرف سے ادا نہ ہوتا؟، ،اس نےکہا:ہاں! توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:’’ توپھر اس کی طرف سے حج کرو۔‘‘[1] 2۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جہینہ قبیلے کی ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: میری ماں نے حج کرنے کی نذر مانی تھی لیکن وہ حج ادا کرنے
Flag Counter