Maktaba Wahhabi

376 - 246
ثابت شدہ نکاح میں دونوں فریق نکاح کےبندھن میں تاحیات رہنے کی نیت سےداخل ہوتےہیں جبکہ متعہ میں وقت متعین ہےجوکہ ایک گھنٹے سےزائد یاکم بھی ہوسکتاہے۔ دونوں نکاحوں میں علیحدگی کی شرائط مندرجہ ذیل ہیں: ثابت شدہ نکاح میں طلاق دوگواہوں کی موجودگی میں دی جاتی ہےجبکہ متعہ میں کسی گواہ کی ضرورت نہیں ہے، صرف لفظ طلاق یاعلیحدگی کہہ دینا کافی ہے۔ ثابت شدہ نکاح میں عورت کوطلاق کےبعد عدت گزارنا ضروری ہے جوکہ تقریباً تین مہینے ہوتی ہیں جبکہ متعہ میں قریباً موجودہ عدت کاآدھا وقت ہوتاہے۔ ثابت شدہ نکاح میں عورت کومخصوص ایام میں طلاق دینے سےروکا گیا ہےجبکہ متعہ میں کسی بھی وقت طلاق دی جاسکتی ہے۔ ثابت شدہ نکاح میں عدت کےدوران عورت کےنان ونفقہ کی ذمہ داری مرد پر ہےجبکہ متعہ میں کسی نان ونفقہ کی ضرورت نہیں۔ اگرچہ شیعہ مذہب میں متعہ کی اجازت ہےمگر کوئی خاندان اپنی بیٹی اوربہنوں کےلیے متعہ کی اجازت نہیں دے گا۔ اگر کوئی کسی کی بہن یابیٹی کےلیے متعہ کےقصد سے ہاتھ مانگے توخون خرابہ تک کی نوبت آسکتی ہے، چنانچہ یہ ایسا امر ہےجس پر لوگ خفیہ طریقے سے عمل کرتےہیں۔ متعہ کےمتعلق چند استفسارات واشکالات سوال: متعہ سےمتعلق میرا دوسرا سوال ہے،کیا جومہر دیا جاتاہے وہ عورت کوبراہ راست دیا جاتاہےیاخاندان کو؟ کیا یہ جہیز کی مانند ہے؟ ایک مضمون نگار رابرٹسن نے
Flag Counter