Maktaba Wahhabi

381 - 246
کی جائے ۔ غیرمسلمہ غیر محرم پرنگاہ پڑنا سوال: راہ چلتے جبکہ بیوی بھی ساتھ ہو، غیرمسلم بےحیا لباس میں ملبوس خواتین کی طرف نگاہ پڑجاتی ہے،اس بارے میں ٖآپ کیا کہتےہیں؟ جواب:اول توچاہے بیوی ساتھ ہویانہ ہو،اجنبی خواتین کی طرف نگاہ اٹھا کردیکھنا جائز نہیں ہے،اس لیے جہاں قرآن مجید میں خواتین کوکہا گیا ہےکہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں وہاں مردوں کوبھی کہا گیا ہےکہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ قُلْ لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ۚ ذٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللّٰه خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ ﴾ ’’مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت رکھیں۔ یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے،لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے خبردار ہے۔‘‘[1] اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے:’’ ایک نظر پڑ جائے توپھر دوسری نظر سے نہ دیکھو، پہلی توتمہارے لیے(معاف) ہےلیکن دوسری نظر تمہارے لیے ناجائز ہے۔‘‘[2] ایک دوسری روایت میں آپ نے فرمایا: ’’آنکھوں کازنا دیکھنا ہے۔‘‘[3] یعنی ایسی چیزوں کوجن کادیکھنا ناجائز ہو۔
Flag Counter