Maktaba Wahhabi

291 - 246
ثواب سےمحروم نہ رہیں گےکہ اعمال کادارومدار نیتوں پرہے۔ جہاں تک عشاء کی نماز کےوقت کاتعلق ہےتووہ شفق کےغائب ہوجانے کےبعد ہوتاہے۔شفق سےمراد افق پرسرخی کاہوناہے۔یو، کےمیں مشاہدہ کےمطابق شفق سوا گھنٹے سےلے کر ڈیڑھ گھنٹے تک غائب ہوجاتی ہے۔مئی، جون،جولائی میں اس سے زیادہ وقت بھی لگتا ہے، اس لیے نماز عشاء مغرب سے کم از کم ڈیڑھ گھنٹہ بعدادا کی جائے،اس سے قبل نہیں۔ چونکہ نماز وقت سےقبل جائز نہیں، اس لیے مذکورہ مدت کا لحاظ کرکے نماز پڑھیں۔ مسجد کاہمسایہ اذان نہ سنے تواس کےلیے باجماعت نماز کا حکم سوال: وہ شخص جومسجد کےپڑوس میں رہتاہےمگر اذان نہیں سن پاتا۔کیا اس پرمسجد میں جماعت کےساتھ نماز کی ادائیگی ضروری ہے؟ جواب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےعبداللہ بن ام مکتوم نےاپنے نابینا ہونےکی بنا پر گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت چاہی تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےان کےعذر کودیکھتے ہوئےاجازت دے دی تھی لیکن پھر پوچھا کہ کیا اذان کی آواز سنتےہو؟ انہوں نےکہا کہ ہاں،آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نےکہا توپھر اجازت نہیں۔[1] یہ تو اس صورت میں ہےکہ اذان مسجد کےچبوترے یامینار سےدی جاتی ہواور ایک خاص حد تک اذان کی آواز کانوں میں پڑتی ہو۔ برطانیہ میں عموماً لاؤڈ اسپیکر سےاذان کی اجازت نہیں ہے۔ کہیں کہیں اجازت دی گئی ہےلیکن وہ بھی دن کی نمازوں کی۔ اکثر مساجد میں اذان کی آواز مسجد
Flag Counter