Maktaba Wahhabi

414 - 246
آواز سےقراءت کرنے سےروکا ہےتوپھر دوسرے اعمال کی کیسے اجازت دی جاسکتی ہے، چنانچہ ہراس شخص کوروکا جائےگا جواہل مسجد کےلیے تشویش کاباعث ہویا ایسی بات کرے جوانہیں ایذاپہنچانے کاسبب بنے۔[1] اس اقتباس سےواضح ہوگیا کہ یا توایسے کاموں سےروکا جائے جن سےاہل مسجد کو تکلیف پہنچتی ہو۔ اوراگر ایسا کرنےپرقدرت نہ ہوتو پھر ایسی جگہ مسجد نہ بنائی جائے،البتہ اضطرار کا حکم جدا ہے، یعنی نماز کاوقت ہوگیاہے، آپ کسی ہوٹل میں ہیں جہاں آپ کی رہائش کےقریب رقص وطرب کی محفل برپا ہے، قرب وجوار میں کوئی محفوظ جگہ بھی نہیں ہےتوایسی صورت میں نماز ادا کی جاسکتی ہے، جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ نےہجرت سےپہلے کعبہ کےاطراف میں اس عالم میں نمازیں پڑھی ہیں کہ کفار سیٹیاں بجاتےتھے، تالیاں پیٹتے تھے اورنمازیوں پرآواز کستے تھے۔ واللہ اعلم ڈیپریشن والی حاملہ کا بیماری بڑھنے یاناقص الخلقت بچہ جنم دینے کےخدشےسے اسقاط حمل کروانا سوال: ایک خاتون جوڈیپریشن کاشکار رہی ہیں اورمسلسل اس کےلیے دواکااستعمال بھی کررہی ہیں، اس وقت آٹھ ہفتے کےحمل سےہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ دواؤں کی بنا پر اس بات کادوفیصد امکان ہےکہ بچہ معذور یاناقص الخلقت پیداہو۔اس پرمستزادیہ کہ ولادت کےبعد ڈیپریشن کےبڑھنے کےامکانات اورزیادہ ہوں گے۔ان حالات میں کیا وہ اپنا حمل ضائع کرسکتی ہے؟
Flag Counter