Maktaba Wahhabi

379 - 246
ہوگا کوئی شیعہ اس پرروشنی ڈالے۔ 7۔ جی ہاں ایک خاتون کواس بات کی اجازت ہےکہ وہ امام یا کسی اسلامی عدالت سےطلاق مانگے مگر متعہ میں شادی مقررہ مدت کےبعد خودبخود ختم ہوجاتی ہے۔ ولیمے کاوقت اوراس کی شرعی حیثیت سوال: ولیمے کی شرعی حیثیت کیا ہے اورکیا یہ نکاح کےفوراً بعد کرنا جائز ہے؟(حاجی محمد فاضل، اولڈ بری) جواب: ولیمے کالغوی معنی مطلب ہےاجتماع، اس سےمراد میاں بیوی کاجمع ہوناہے، اس لحاظ سےولیمہ شادی کےبعد کی دعوت کےلیے خاص طورپر استعمال ہوتا ہے لیکن عمومی طورپر کسی دوسری ضیافت کےلیے بھی ا ستعمال ہوسکتاہے۔ ولیمے کےسلسلے میں یہ حدیث ملاحظہ ہو: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سےروایت ہےکہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ اس حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس آئے کہ ان کےاوپر زرد خوشبو کی علامت تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےاس بارے میں پوچھا توانہوں نے بتایا کہ وہ ایک انصاری خاتون سےشادی کرچکے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےپوچھا:’’ مہردیا؟‘‘ کہنے لگے: ایک گٹھلی کےوزن کےبرابرسونا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا:’’ ولیمہ کرو،چاہے ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔‘‘[1] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نکاح کرنے والے شخص کوولیمے کااہتمام کرناچاہیے جوکہ اس کی مالی حالت کےمطابق ہو،کم سے کم ایک بکری کی حدتک کھانا توکرناہی
Flag Counter