Maktaba Wahhabi

285 - 246
ہیں اوراگر مسجد کےملوث ہونے کااندیشہ نہ ہوتو ایسی عورت کااپنی ناپاکی کےساتھ مسجد میں رہنا جائز ہےاوریہی حکم ہےاس شخص کاجس کی ناپاکی دائم ہویا جس کےزخم سےخون بہہ رہاہو۔[1] الحمد للہ اس موضوع کی تمام جزئیات کااحاطہ ہوگیا اور یہ بھی ظاہر ہوگیا کہ مذکورہ 27 باتوں میں سے کون سی بربنائے دلیل جائز ہیں اور کون سی بلادلیل ہیں۔ واللہ الموفق ۔ نماز میں قرآن سےدیکھ کرپڑھنا سوال: کیا نماز کی حالت میں قرآن سے دیکھ کرپڑھا جاسکتا ہے؟ جواب: نماز کی حالت میں قرآن سےدیکھ کرپڑھنے کےبارےمیں تفصیل ملاحظہ ہو: امام احمد سےپوچھا گیا کہ قیام رمضان کےدوران مصحف میں دیکھ کرپڑھنے میں حرج تونہیں ہے؟ انہوں نے کہا! نہیں۔ ان سے پوچھاگیا اور فرض میں؟ توانہوں نےکہا: نہیں ۔ اس بارےمیں میں نےکوئی چیز نہیں سنی۔ امام احمد سےدوسری روایت ہےکہ قیام میں بھی اسی صورت میں پڑھے جبکہ اس کےبغیرچارہ نہ ہو، (یعنی مجبوراً پڑھے) قیام رمضان میں دیکھ کرپڑھنے کےقائلین میں سے زہری، عطاء، صالح بن یحییٰ انصاری، حسن بصری اورابن سیرین شامل ہیں،جوکہ سب کےسب تابعین میں سےہیں لیکن دوسرےتابعین،جن میں سعیدبن مسیب، مجاہد، ابراہیم،سلیمان بن حنظلہ اور ربیع شامل ہیں،اسے مکروہ قرار دیتے ہیں۔[2] حسن بصری کاایک قول یہ بھی ہے، قرآن یادہواسے پڑھتے رہولیکن مصحف
Flag Counter