Maktaba Wahhabi

421 - 246
دوسرا یہ بچہ ساری عمر اس بہیمانہ عمل کی یاد دلاتا رہے گا جو ان خواتین کےساتھ ہوا۔ میرا میلان پہلی رائے کی طرف ہے،بچے کااسقاط نہ کرایا جائے لیکن عورت کوطلاق دے کر فارغ کردیا جائے۔ رجم کااخروی سزا سےکفارہ بننا سوال:کیا مرجوم(جسے زنا کی سزا میں سنگسار کیا گیا ہو) سے آخرت میں بھی پوچھا جائے گا؟ جواب: اگر کسی شخص پرحد نافد کردی جائے تو یہی حد اس گناہ کاکفارہ ہوجاتی ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےجب ماعز اسلمی پرزنا کی حد لگائی توکسی شخص نےان کےبارے میں سخت نازیبا الفاظ کہے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:’’ ایسا نہ کہو، اس شخص نےتوایسی توبہ کی ہےکہ اگریہ توبہ ایک امت پرتقسیم کردی جائے تو انہیں کافی ہوجائے گی۔‘‘[1] کفار کےساتھ مشابہت سےممانعت کی حدودوقیود سوال: حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں کفار سےمشابہت کوممنوع قرار دیا گیا ہے۔[2] کیا آپ اس کی حدود وقیود کی وضاحت فرمائیں گے؟ جواب: کفار میں اہل کتاب(یہود ونصاریٰ) اوردوسرے تمام غیر مسلم شامل ہیں جن کی مشابہت مذکورہ تفصیل کےمطابق ممنوع ہے۔
Flag Counter