Maktaba Wahhabi

233 - 246
دی جاتی ہےاوربحالتِ کفر جہنم کی،پھر بھی وہ اگر جہنم کی راہ ہی اختبار کرناچاہتا ہے توپھر اسے جہنم واصل کردیا جاتا ہے۔ اس سزا کا ذکر صرف حدیث میں بلکہ قرآن میں بھی ہے۔ ارشاد باری ہے: ﴿ وَإِن نَّكَثُوا أَيْمَانَهُم مِّن بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوا فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ ۙ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنتَهُونَ ﴾ ’’ اگر یہ لوگ عہدوپیمان کے بعد بھی اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین میں طعنہ زنی کریں تو تم بھی ان سرداران کفر سے بھڑ جاؤ۔ ان کی قسمیں کوئی چیز نہیں،ممکن ہے کہ اس طرح وه بھی باز آجائیں‘‘ [1] اورارشاد نبوی ہے: ﴿ مَن بَدَّلَ دِينَهُ فَاقتُلُوهُ﴾ ’’ جواپنے دین کوبدل دے اُسے قتل کرڈالو۔‘‘[2] یعنی آیت میں اجتماعی ارتداد کاذکر ہےکہ جس پرقتال کرنےکاحکم دیا گیا ہےاور حدیث میں ہروہ فرد آجاتا ہےجومرتدہوجائے۔ دورِ نبوی میں لکھا جانےوالا قرآنی نسخہ کہاں ہے؟ سوال : ظہیرعلی اپنے ای میل میں لکھتےہیں: یہ بات تومعلوم ہےکہ قرآن مجید کوحضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کےحکم پرزید بن ثابت رضی اللہ عنہ نےجمع کیاتھا۔ سوال یہ ہےکہ قرآن مجید کاوہ مسودہ جودور نبوت میں کپڑے، ہڈیوں اوردوسری چیزوں پرلکھا گیاتھا،کیاوہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کےگھر میں محفوظ کرلیا گیاتھا؟ جبکہ یہ بات بھی معلوم ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نزول وحی کےبعد کسی ایک کاتب کو بُلا
Flag Counter