Maktaba Wahhabi

208 - 246
کررہےتھے۔چنانچہ ان کےدلوں میں جوتھا اسے اس نےمعلوم کرلیا اوران پراطمینان نازل فرمایا اورانہیں قریب کی فتح عنایت فرمائی۔‘‘[1] آپ نےفتح مکہ اوراس کےبعد عورتوں سےخاص طورپر بیعت لی، فرمایا: { يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَى أَنْ لَا يُشْرِكْنَ بِاللّٰهِ شَيْئًا وَلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ يَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ فَبَايِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللّٰهَ إِنَّ اللّٰهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ } ’’ اے پیغمبر! جب مسلمان عورتیں آپ سے ان باتوں پر بیعت کرنے آئیں کہ وه اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی،چوری نہ کریں گی،زنا کاری نہ کریں گی،اپنی اولاد کو نہ مار ڈالیں گی اور کوئی ایسا بہتان نہ باندھیں گی جو خود اپنے ہاتھوں پیروں کے سامنے گھڑ لیں اور کسی نیک کام میں تیری بےحکمی نہ کریں گی تو آپ ان سے بیعت کر لیا کریں، اور ان کے لیے اللہ سے مغفرت طلب کریں بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے اور معاف کرنے والاہے۔‘‘[2] انفرادی بیعت: عمروبن العاص رضی اللہ عنہ اپنے اسلام لانے کاواقعہ بیان کرنے کےبعد کہتےہیں:جب اللہ تعالیٰ نےمیرے دل میں اسلام کی محبت ڈال دی تو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس آیا اور میں نےکہا: اپنا دایاں ہاتھ پھیلائیے تاکہ میں آپ کی بیعت کرسکوں۔ ’’عمرو! کیاہوا؟‘‘ میں نےکہا: میں ایک شرط رکھناچاہتاہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ’’کون سی شرط؟‘‘ میں نےکہا: اللہ میری مغفرت فرمائے! توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter