متفرقات ادارۂ ’رشد‘ محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان کتاب ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر تیئس(۲۳)سال کے عرصہ میں بالتدریج نازل فرمایا۔ نزولِ قرآن سے لے کر آج تک،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، تابعین عظام رحمہم اللہ ، تبع تابعین رحمہم اللہ اور محدثین کرام رحمہم اللہ سمیت پوری اُمت اس کی حفاظت وقراءت وغیرہ سمیت جملہ اُمور کا خصوصی اہتمام کرتی چلی آئی ہے اورعہدنبوی سے لے کر آج تک ہر دور اور ہرطبقہ میں قرآن مجید پڑھنے، پڑھانے اور سکھانے والوں کی ایک کثیر تعداد موجود رہی ہے، جن کوشمار کرنا محال ہے۔ مختلف علوم و فنون کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ متعدد محدثین کرام، فقہاء،نحاۃ، اہل لغت اور مفسرین اپنے مخصوص فن میں مہارت کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کے قاری اور قراءاتِ قرآنیہ کے ماہر بھی تھے۔ یہاں ہم محدثین،فقہاء ،مفسرین اور اہل لغت میں سے چند کے اسمائے گرامی نقل کررہے ہیں جو اپنے متعلقہ مہارت کے ساتھ ساتھ قراءات کے بھی ماہر تھے۔ اس سلسلے میں ہم نے اختصار کے پیش نظر تمام فنون کے ماہرین کے طبقات میں سے ایک ایک نمایاں کتاب کا انتخاب کیا ہے اور اس میں موجود محدث،مفسر،فقیہ اور نحوی قراء کرام کی تخریج کر دی ہے۔ محدثین قراء کرام کی تخریج کے لئے إمام شمس الدین محمد بن أحمد بن عثمان الذہبی رحمہ اللہ کی کتاب سیرأعلام النبلاء کو منتخب کیا ہے،جبکہ مفسرین قراء کرام کی تخریج کے لئے حافظ شمس الدین محمد بن علی بن أحمد الداوودی رحمہ اللہ کی کتاب طبقات المفسرین، فقہاء حنابلہ کی تخریج کے لئے قاضی أبو الحسین محمد بن أبو یعلی رحمہ اللہ کی کتاب طبقات الحنابلۃ، فقہاء حنفیہ کی تخریج کے لئے قاضی أبو محمد عبد القادر بن محمد بن محمد بن نصر اللّٰہ ابن سالم بن أبو الوفاء القرشی الحنفی رحمہ اللہ کی کتاب الجواھر المضیَّۃ فی طبقات الحنفیۃ، فقہاء شافعیہ کی تخریج کے لئے عبد الرحیم الأسنوی(جمال الدین) رحمہ اللہ کی کتاب طبقات الشافعیۃ، فقہاء مالکیہ کی تخریج کے لئے الشیخ محمد بن محمد مخلوف رحمہ اللہ کی کتاب شجرۃ النور الزکیۃ فی طبقات المالکیۃ اورنحاۃ و لغویین کی تخریج کے لئے إمام جلال الدین عبد الرحمن بن أبو بکر السیوطی رحمہ اللہ کی کتاب بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ کو منتخب کیا گیا ہے۔ مزید برآں اِتمام فائدہ کے لیے مختلف علوم وفنون میں قلم اٹھانے والے متعدد مؤلفین کے علم تجویدوقراءات سے تعلق سے متعارف کروانے کے لیے ہم نے معجم المولفین از الشیخ عمر رضا کَحَالَہ کا انتخاب کیا ہے، جس میں انتہائی عرق ریزی سے اُن تمام حضرات مؤلفین کی فہرستیں تیار کی گئیں ہیں ، جنہوں نے مختلف علوم پر قلم اٹھایا ہے، لیکن وہ تجوید وقراءات کی مہارت تامہ بھی رکھتے تھے۔ اس مضمون کا مطالعہ کرنے سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہر طبقہ میں محدثین،مفسرین ،فقہاء اور نحاۃ کے ساتھ ساتھ |