Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

216
سبعۃ أحرف ڈاکٹر ابومجاہد عبدالعزیز القاری٭ [قسط دوم] مترجم: ڈاکٹر حافظ حسن مدنی٭٭ سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟ گزشتہ شمارے میں حدیث سبعۃ أحرف کے ضمن میں ہم نے تین تحریریں شائع کی تھیں ۔ اس حدیث کا مفہوم چونکہ اُمت میں معرکۃ الآراء مسائل میں سے ہے، چنانچہ ادارے کا احساس ہے کہ اس باب میں اُردو زبان میں بھرپور مواد کو بھی منتقل کیا جائے اورسبعۃ أحرف کے مفہوم کی تعیین کی کوشش بھی بروئے کار لائی جائے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے کہ زیر نظر شمارہ میں اس سلسلہ میں ہم مزیدچھ تحریریں شائع کررہے ہیں ، جن میں سبعۃ أحرف کے مفہوم کو خصوصاً زیر بحث لایا گیا ہے۔ ان تحریروں میں سے جناب ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ کی تحریر کو اس کے عمومی موضوع کے اعتبار سے اگرچہ ’’مباحث قراء ا ت‘‘ کے ذیلی عنوان کے تحت شائع کیا گیا ہے، لیکن اُس تحریر کا اکثر حصہ اِس موضوع سے متعلقہ ہے۔ ہم مکرراً عرض کرتے ہیں کہ ان تمام مضامین کے آخر میں اِدارہ کلِّیۃ القرآن الکریم کے اَرباب ِدانش کی رائے پر مبنی ایک مستقل مضمون بھی ہدیہ قارئین کیا جائے گا، جس میں شائع شدہ تمام مضامین میں پیش کردہ افکار کا خلاصہ و موازنہ پیش کرتے ہوئے سبعۃ أحرف کے مفہوم کے سلسلہ میں راجح موقف کی تعیین کی کوشش کی جائے گی۔ زیر نظر تحریر میں فاضل مضمون نگار نے بڑے دیانتدارانہ طریقے سے ’سبعہ احرف‘ سے مراد کے تعین کی کوشش کی ہے اور بظاہر اس دقیق بحث کواپنے آسان طرزِ بیان سے انہوں نے بڑی حد تک سہل کردیا ہے۔ اُسلوب نگارش بڑا ہی منطقی اور اُصولی ہے۔اس تفصیلی مضمون کی پہلی قسط ڈاکٹر حافظ حسن مدنی حفظہ اللہ کے سلیس ترجمہ کے ساتھ اس سے قبل پچھلے شمارے میں بھی شائع ہوچکی ہے، جواپنے مقام پر ایک مستقل حیثیت کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ اس بحث سے بھی گہراتعلق رکھتی ہے،کیونکہ انہی احادیث کی روشنی میں ، جوکہ تفصیل سے گزشتہ شمارے میں ذکر ہوئیں ، سبعۃ أحرف کی مراد کا تعین کیا گیا ہے، چنانچہ اس مضمون میں بھی قارئین کو جابجا گزشتہ قسط کے حوالے نظر آئیں گے۔ مکمل استفادے کے خواہش مند حضرات اس قسط کوبھی سامنے رکھیں ۔ [ادارہ] ’سبعۂ احرف‘کامفہوم کیاہے اس کے بارے میں علماء کے مابین بہت اختلاف ہے حتیٰ کہ علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’الاتقان‘ میں علماء کے ۴۰/اَقوال ذکرکئے ہیں ۔ [ الاتقان:ص۱۳۱]،لیکن اقوال کی یہ کثرت قاری کے لیے باعث خوف اور وجۂ مشقت نہیں ہے،کیونکہ اکثر اَقوال ایسے ہیں جو دلیل و نظر کی کسوٹی پرپورے نہیں اُترتے۔بغور جائزہ لینے پرایسے اَقوال بہت کم ہیں جن میں صحیح ہونے کی گنجائش ہے۔ ان میں سے چھ اَقوال کو ہم یہاں ذکرکرتے ہیں :
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter