Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

904
محمد عمران اسلم ٭ اَخبار الجامعہ اسلامک یونیورسٹی، مدینہ منورہ میں طلباء کا داخلہ جامعہ لاہور الاسلامیہ میں گذشتہ سال جہاں تعمیراتی اعتبار سے انقلابی تبدیلیاں آئیں وہیں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھر پور کوششیں بھی کی گئیں ۔اس سلسلے کی ایک کڑی گذشتہ سال ادارہ ہذا کی جانب سے یہ مژدہ جان فزا تھا کہ ہر سال جامعہ کے مختلف شعبوں میں سے بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے چار طلباء کو عمرہ کا انعام دیا جائے گا جبکہ جامعہ بھر میں امتیازی حیثیت کے حامل طالب علم کو حج کا انعام دیا جائے گا۔ گذشتہ سال جامعہ نے نامزد طلباء کے لیے نہ صرف حج وعمرہ کے تمام انتظامات کیے بلکہ ان سعادت مندوں کو مثالی طلباء کی سند دینے کے ساتھ ساتھ مدینہ یونیورسٹی میں انٹرویوز دلوائے اور ان کے مدینہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے بھرپور کوششیں کیں ۔اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ انتظامیہ جامعہ کی اس حوالہ سے کی گئی مساعی جمیلہ بار آور ثابت ہوئیں ہیں اور اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ نے ان طلباء کو داخلہ دے کر جامعہ کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے خوش نصیب طالب علموں کے نام یہ ہیں : ۱۔ حافظ عبدالمنان ۲۔ احسان الٰہی ظہیر ۳۔ حافظ عبدالباسط ۴۔ حافظ محمد زبیر اس کے علاوہ جامعہ ہذا کے استاد اور ملک کے مشہور ومعروف قاری، قاری سلمان محمود بڈھیمالوی بھی مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اَمسال حج وعمرہ کے انعامات پانے والے خوش نصیب طلباء گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ادارہ کی جانب سے پانچ طلباء کو حج وعمرہ کا انعام دیا گیا۔ اس سلسلے میں مورخہ ۱۱ /اگست۲۰۰۹ کو جامعہ کے ۱۲ درج ذیل اساتذہ کی آٹھ گھنٹے طویل نشست ہوئی: ٭ مولانا محمد رمضان سلفی ٭ مولانا عبدالسلام ملتانی ٭ مولانا محمد شفیق مدنی ٭ ڈاکٹر حافظ حسن مدن ٭ مولانا محمد اقبال نوید ٭ قاری محمد فیاض ٭ حافظ انس مدنی ٭ ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی ٭ قاری خالد فاروق ٭ مولانا شاکر محمود ٭ قاری شفیق الرحمن ٭ قاری محمد بابر بھٹی اِجلاس میں ہر پہلو سے تمام طلباء کا جائزہ لیا گیااور تعلیم، اخلاق، دین داری، وضع قطع، حاضری اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ممتاز ترین طلباء کو نامزد کیا گیا۔ رئیس الجامعہ کی طرف سے جب مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے طلباء کا اعلان کیا گیا تو حج و عمرہ کا انعام پانے والے طلباء
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter